اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے پیپلز پارٹی (پی پی) کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے۔
ایم کیو ایم نے نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے بلائی گئی کتیرالجماعت کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
تمام دروازے کھٹکٹھا لئے اب فیصلے سڑکوں پر ہوں گے ، ایم کیو ایم
بلدیاتی انتخابات کے بعد سے ہی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان سرد جنگ جاری ہے ، تمام سیاسی اور قوم پرست جماعتوں نے اس حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مردم شماری پر جماعت کے تحفظات کے حوالے سے کتیرالجماعت کی کانفرنس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی۔
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی جانب سے بلائی گئی کتیرالجماعت کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ہفتہ کو باغ جناح میں اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے جارہی ہے جس کی تیاریوں میں ایم کیو ایم مصروف ہے جب کہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
اتحادی حکومت کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ،ایم کیو ایم کو راضی کرنے کی کوششیں
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے وفد نے بہادر آباد پہنچ کر ایم کیو ایم کو مردم شماری پر بلائی گئی کتیرالجماعت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اس کا اعلان کیا گیا ہے۔