اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )افغانستان میں سابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے سابق صدر آصف زرداری کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی شخص یا کسی ملک کے لیے لابنگ نہیں کرتا اور نہ ہی کسی کا ایجنٹ ہوں۔
Responding to Pakistan's "Mr. 10 Percent": I do not lobby for anyone or any country and am no one's agent. I have shared my sincere concern about Pakistan's triple crisis, which unfortunately is intensifying, and have suggested what should be done. "Mr. Ten Percent" should put…
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) April 15, 2023
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ میں پاکستان کے مسٹر پرسنٹ کو جواب دینا چاہتا ہوں میں کسی شخص یا ملک کا ایجنٹ نہیں ہوں۔
زلمے خلیل زاد نے مزید لکھا کہ پاکستان میںبحران بدقسمتی سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اپنے پچھلے ٹویٹ میں، میں نے صرف یہ تجویز کیا تھا کہ پاکستان کو اس سے نمٹنے کے لیے کیا کرنا چاہیے۔
2. Use this time for the main political parties to confont what has gone wrong and propose a specific plan to rescue and put the country on a path to stability, security, and prosperity. Whichever party wins the election will have a mandate from the people on what must be done.
— Zalmay Khalilzad (@realZalmayMK) March 14, 2023
زلمے خلیل زاد نے لکھا کہ "مسٹر ٹین پرسنٹ” کو اپنے ملک کو پہلے رکھنا چاہیے اور بی بی (بینظیر بھٹو) کی وراثت کا احترام کرنا چاہیے