114
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کیے گئے محمد نواز نے گزشتہ 3 سالوں میں صرف 4 ریڈ بال میچز کھیلے ہیں۔واضح رہے کہ محمد نواز جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نعمان علی اپینڈکس کے آپریشن کے بعد ڈسچارج ہو گئے، وہ جلد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچیں گے۔دوسری جانب لیگ اسپنر ابرار احمد کی فٹنس میں بھی بہتری آئی ہے، انہوں نے بولنگ پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ ابرار احمد آسٹریلیا میں رہیں گے یا نہیں۔