حماس کے مجاہدین ہمیں بمباری سے بچاتے،خواتین کی عزت کرتے تھے،رہا ہونیوالی ماں بیٹی کا انٹرویو

انہی قیدیوں میں 48 سالہ الموگ گولڈسٹین، اس کی 17 سالہ بیٹی اور دو بیٹے بھی شامل تھے۔اسرائیلی خاندان نے حماس کے مجاہدین کی تحویل میں 51 دن گزارے اور اسرائیلی ٹی وی کو ایک حالیہ انٹرویو میں ماں بیٹی نے مجاہدین کی مہربانیوں کی تعریف کی۔48 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری میں وہ ہماری جان بچانے کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وہ ڈھال کے طور پر اپنے جسموں سے ہماری حفاظت کر رہے تھے۔ عورت نے کہا کہ مجاہدین سے پوچھا گیا کہ کیا وہ (اسرائیلی) ہمیں مارنے والے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم تمہارے مرنے سے پہلے ہی مر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قید کے دوران ہمیں تنہا نہیں چھوڑا گیا اور وہ ہر لمحہ ہمارے ساتھ تھے۔جب اینکر نے خاتون سے پوچھا کہ اس نے جیل میں اپنا وقت کیسے گزارا تو الموگ گولڈسٹین کا کہنا تھا کہ وہ جیل میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتی تھیں اور ان کی بیٹی ہر وقت ورزش کرتی تھی۔
میزبان نے وجہ پوچھی تو خاتون نے کہا کہ وہ خواتین کا احترام کرتے ہیں، خواتین کو مقدس سمجھتے ہیں اور انہیں چھونا بھی جائز نہیں، وہ خواتین کے ساتھ ملکہوں جیسا سلوک کرتے ہیں۔خاتون نے بیٹوں کے بارے میں بتایا کہ قید کے دوران بیٹے کھیلتے اور ڈرا کرتے تھے، مجاہدین انہیں کچھ تاش بھی سکھاتے تھے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حماس کی قید سے آزاد ہونے والی خواتین مجاہدین کے حسن سلوک کو سراہ چکی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com