مجتبیٰ خامنہ ای یران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا اور اسرائیل کے مبینہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کی اعلیٰ قیادت میں بڑی تبدیلی سامنے آگئی ہے۔

ایران کی بااثر مذہبی و سیاسی باڈی مجلس خبرگان رہبری نے اہم اجلاس کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کر لیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 88 ارکان پر مشتمل مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کے حق میں ووٹ دیا۔ اس فیصلے کے بعد وہ ایران کے تیسرے سپریم لیڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل ایران کی اعلیٰ ترین قیادت پہلے روح اللہ خامنہ ای اور پھر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس رہی۔
رپورٹس کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای ایک مذہبی عالم ہیں اور طویل عرصے سے انہیں اپنے والد کے ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔ انہیں ایران کی طاقتور فوجی تنظیم کے بعض حلقوں کی حمایت بھی حاصل رہی ہے، جسے ایرانی سیاست میں انتہائی بااثر سمجھا جاتا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجلس خبرگان کے اجلاس میں ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے قیادت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے فوری فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں متعدد مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور بالآخر مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کی اعلیٰ ترین مذہبی و سیاسی ذمہ داری سونپنے پر اتفاق کیا گیا۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے انقلابی نظام میں بظاہر موروثی اقتدار کی روایت موجود نہیں، تاہم مجتبیٰ خامنہ ای کی تقرری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ طاقت کے اہم مراکز، خصوصاً انقلابی گارڈز اور حکومتی اشرافیہ کے بعض حلقے، ان کی قیادت پر اعتماد رکھتے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے کے بعد ایران کی داخلی سیاست اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری بھی ایران میں قیادت کی اس بڑی تبدیلی کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں