ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کو شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔ پشاور زلمی پہلی ٹیم بن گئی جو دو بار 240 سے زیادہ کے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔

ملتان سلطانز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 27ویں میچ میں 243 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے ریلی روسو نے 51 گیندوں پر 121 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کیرون پولارڈ نے بھی 25 گیندوں پر 52 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔خوشدل شاہ نے 18، کپتان محمد رضوان نے 7، شان مسعود نے 5 اور ٹم ڈیوڈ نے 2 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

انور علی 28 اور اسامہ میر 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 2 جب کہ وہاب ریاض، مجیب الرحمان، ارشد اقبال اور صائم ایوب نے بالترتیب ایک اور ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرا دیا

پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے 73 رنز بنائے۔ سعید ایوب 58، ٹام کوہلر کیڈمور 38، محمد حارث 35، حسیب اللہ خان 7 اور روومین پاول 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ عظمت اللہ عمرزئی 16 اور وہاب ریاض 7 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 جبکہ انور علی اور اسامہ میر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔