اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے شکست کے بعد پشاور زلمی پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 263 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا سکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف نے 67 اور افتخار احمد نے 53 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل نے 37، عمر اکمل نے 28 اور کپتان محمد نواز نے 16 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں
ملتان سلطانز کی پشاور زلمی کو شکست
قیس احمد اور نوین الحق بالترتیب 17 اور 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5، احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔
مزید پڑھیں
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
کپتان محمد رضوان نے 55 اور ریلی روسی نے 15 رنز بنائے۔ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔