اردو ورلڈ کنیڈا ( ویب نیوز ) ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ جواب میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر107 رنز بنا لیے ،ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے سات کھلاڑیوں کو آ ئوٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام الحق 5 رنز پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنا لیے اور انگلینڈ کو 174 رنز کی برتری حاصل ہے۔بابر اعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز پر کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ راولپنڈی سے مختلف پچ ہے اور پاکستان کو دبا ئومیں رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے تاہم جلد ہی انگلش بلے بازوں کی وکٹیں حاصل کرکے میچ میں واپسی کریں گے۔
دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور حارث رف انجری کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی تھیں ۔
ابرار احمد نے آج کے میچ میں ڈیبیو کیا جب کہ فہیم اشرف اور محمد نواز کی جگہ نسیم شاہ اور اظہر علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا