ملتان ٹیسٹ ،پاکستان کو فتح کیلئے مزید157رنز درکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی جانب سے د ئیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں
پاکستان نے کھیل کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لیے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ،355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے مزید 157 رنز درکار ر اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ امام الحق 60 اور سعود شکیل 54 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل آج امام الحق کی انجری کی وجہ سے محمد رضوان عبداللہ شفیق کے ساتھ پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز کرنے آئے۔محمد رضوان 30 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوئے

جب کہ کپتان بابر اعظم اولی رابنسن کی شاندار ان سوئنگ کا شکار بنے، عبداللہ شفیق بھی 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر پولین لوٹ گئے ۔

ادھر ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آٹ سے شروع کی۔
تاہم انگلینڈ کی 5 وکٹیں اپنے گزشتہ روز کے سکور میں صرف 73 رنز کا اضافہ کر سکیں اور پوری ٹیم 275 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ایک کھلاڑی کو نواز نے آٹ کیا جبکہ دو انگلش بلے باز رن آئوٹ ہوئے۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca