اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بیٹا صارفین کے لیے ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ بیٹا کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں ایک ایپ سے متعدد اکاؤنٹس کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
واٹس ایپ کا ای میل کی تصدیق کا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ
ایپ میں آسان طریقے سے نیا اکاؤنٹ شامل کیا جا سکتا ہے۔ صارفین QR کوڈ بٹن کے آگے تیر کے نشان پر ٹیپ کرکے ایسا کرسکتے ہیں۔اس نئے فیچر کا ایک فائدہ یہ ہے کہ صارفین اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ کیے بغیر آسانی سے دوسرے اکاؤنٹس میں جا سکیں گے۔ نئے شامل کیے گئے اکاؤنٹس اس وقت تک فعال رہیں گے جب تک صارف ان کو لاگ آؤٹ نہیں کر دیتا۔اس فیچر کا مقصد صارف کے تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پرائیویٹ چیٹس، آفس چیٹس اور دیگر چیٹس کو ایک ہی ایپ میں الگ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہر اکاؤنٹ کے لیے الگ الگ بات چیت اور نوٹیفیکیشنز کو بھی الگ رکھ سکیں گے۔