اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ممتاز زہرہ بلوچ جو اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری ایشیا اینڈ پیسیفک کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا۔
موجودہ صدر عاصم افتخار کو فرانس میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ممتاززہرہ اس سے قبل جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر (2020-2021)، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منسٹر/ڈپٹی ہیڈ آف مشن (2015-2020)، سفارت خانہ پاکستان، واشنگٹن ڈی سی میں سیاسی امور کی کونسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ (2006-2011) اور اقوام متحدہ، جنیوا میں پاکستان کے مستقل مشن میں سیکنڈ سیکرٹری کے طور پر (1999-2002) تک خدمات انجام دے چکی ہیں
ممتاززہرہ بلوچ نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے فزکس میں ماسٹرز کی ڈگری، فلیچر سکول آف لاء اینڈ ڈپلومیسی، USA سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور ممتاز Ecole Nationale D’ Administration، فرانس سے ڈگری حاصل کی۔