کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہونگے: الیکشن کمیشن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس میں سندھ حکومت کی کارروائی پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سندھ حکومت کے خلاف سخت کارروائی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت یا صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتیں۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات دو روز قبل مکمل تھے صحیح وقت پر سندھ حکومت نے ایسا قدم اٹھایا۔الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، جلد حکم نامہ جاری کریں گے، وزارت داخلہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنائے ۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca