اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی میں بلدیاتی انتخابات تین بار ملتوی ہونے تک مختلف اضلاع کی یونین کمیٹیوں کے 12 امیدوار الیکشن لڑنے کا ارمان لئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔
کراچی میں تاریخ رقم ہوتی رہی اور بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوتے رہے جس کے دوران کراچی کے مختلف اضلاع کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل کونسلر کے عہدوں کے 12 امیدوار دم توڑ گئے۔
بلدیاتی انتخابات کی بدلتی تاریخوں کے درمیان ضلع کورنگی کی یونین کمیٹیوں سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار انتقال کرگئے، ضلع غربی میں یوسی چیئرمین کا ایک امیدوار بھی اس دوران دم توڑ گیا۔
ضلع وسطی کی یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے دو امیدوار بھی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
کیماڑی، ملیر، کورنگی اور شرقی اضلاع سے جنرل کونسلر کے 7 امیدوار بھی بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کے درمیان جان کی بازی ہار گئے۔