مراد سعید احتجاج میں شریک تھے اب وزیر اعلیٰ ہائوس میں چھپے ہیں،عطاءتارڑ

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ مراد سعید احتجاج میں شریک تھے اب وزیر اعلیٰ ہائوس میں چھپے ہیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹی کہانیاں بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاعات تھیں کہ حتمی کال کی آڑ میں قتل عام کیا جائے گا، تحریک انصاف کے احتجاج میں 37 افغان شہری تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر احتجاج غیر قانونی ہے۔ .
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پوری دنیا میں احتجاج ہو رہا ہے، کہیں اے کے 47 دیکھی ہے؟ وہ جدید اسلحہ اور گولیاں بھی لے کر آئے، ان کا مقصد لاشیں گرانا اور امن و امان کو خراب کرنا تھا، خیبرپختونخوا کے عوام باہر نہیں نکلے، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام انتشار کی سیاست نہیں چاہتے
اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ مراد سعید وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں روپوش ہیں، مراد سعید احتجاج میں شریک تھے، ان کے ساتھ تربیت یافتہ ٹیمیں تھیں، گرفتاری کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس پر چھاپہ مارنا ٹھیک نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca