288
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پرویز مشرف کی میت لے کر خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا ، مشرف کی میت مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 12 منٹ پر المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ دبئی سے روانہ ہوئی۔
سابق صدر کی اہلیہ صہبا مشرف، بیٹا بلال مشرف اور بہو بھی ہمراہ تھیں۔ذرائع کے مطابق سابق صدر کی
نماز جنازہ کل دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر پولو گراؤنڈ ملیر کینٹ میں ادا کی جائے گی۔
یاد رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز دبئی کے امریکن اسپتال میں 79 برس کی عمر میں
انتقال کر گئے تھے۔جنرل (ر) پرویز مشرف نے 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالا۔
12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہٹانے کے بعد چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں پاکستان کے باقاعدہ صدر منتخب
ہوئے۔ اپریل 2002 میں ریفرنڈم کا انعقاد۔2004 میں آئین میں 17ویں ترمیم کے ذریعے پرویز مشرف مزید 5 سال کے لیے صدر منتخب ہ
وئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر ملک چھوڑ گئے۔