ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کو گریٹر اقبال پارک میں ہونے والے جلسے کی شرائط و ضوابط سے بھی آگاہ کر دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جلسے کی انتظامیہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سے الگ سے اجازت لے گی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے لیے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کے نقصان کی رقم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی وصول کرے گی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسہ کے منتظمین سکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہیں گے، ٹریفک پولیس ٹریفک پلان اور ٹریفک ایڈوائزری جاری کرے گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر اقبال پارک میں جلسے کا اہتمام کیا ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقبال پارک کا جلسہ سب کا ریکارڈ ہے۔