48
برٹش پاکستانی ممبر نازشاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلمان برطانیہ میں اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں، جو ملک چھوڑنے کی استطاعت رکھتے ہیں وہ ملک چھوڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار مسلمانوں پر حملوں کے گواہ ہیں، لیکن حکومت اسلاموفوبیا کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامو فوبیا پر آل پارٹی پارلیمانی گروپ کی تجویز کردہ تعریف کو اپنائے۔اپنی تقریر میں ٹوری ایم پی رحمان چشتی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلام فوبیا پر نظرثانی کے لیے ایک آزاد مشیر مقرر کرے۔