121
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے حراست کے دوران شہباز گل پر پولیس تشدد کی تصدیق کی ہے۔
پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جسمانی تشدد کی انتہائی پریشان کن تصاویر دیکھی ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ کسی بھی شخص کی عزت نفس کو اس طرح پامال نہیں ہونا چاہیے چاہے وہ اختلاف کیوں نہ کریں، شہباز شریف اور پی ڈی ایم حکومت ظلم کو روکنے میں ناکام ہو رہی ہے۔