مصطفی نواز کھوکھر کا پیپلز پارٹی چھوڑنے کا اعلان،کس پارٹی میں شامل ہونگے؟

 

ارد و ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے والے مصطفی نواز کھوکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی سے چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس دن استعفیٰ دیا اس کے بعد کچھ نہیں بچا۔

مصطفی نواز کھوکھر کا سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی مستقبل کا فیصلہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر سینیٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اپنی نشست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفٰی دیدیا

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں نے آج باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com