مصطفی نواز کھوکھر کا سینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے سینیٹر کی حیثیت سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ وہ کل اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ کو پیش کریں گے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ آج پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات کی، انہوں نے بتایا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں اور میرا سینیٹ کی نشست سے استعفی چاہتی ہے، اس لیے میں نے بخوشی سینیٹ سے استعفی دینے پر رضامندی ظاہر کی۔
مصطفی نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں، مجھے سندھ سے سینیٹ کی نشست دلانے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ایچ نائیک نے مصطفی نواز کھوکھر کو پارٹی قیادت کا پیغام پہنچایا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com