165
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایم ڈبلیو ایم کے ایم پی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پولیٹیکل کونسل نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرہ نقوی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔