اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری اپیل ہے کہ فوری طور پر مذاکرات ہونے چاہئیں، مجھے ملک کی فکر ہے جس کی فکر سب کی ہونی چاہیے۔
ویڈیو لنک پر اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں میڈیا ٹاک اس لیے نہیں کر رہا کہ میں پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں، چاہتا ہوں کہ پوری قوم سمجھے کہ میں سیاست میں کیوں آیا، میرے سیاست میں آنے کی بڑی وجہ قانون کی بالادستی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرپٹ نظام میں باہر سے آنے والے روزی نہیں کما سکتے، واپس چلے جاتے تھے۔ ملک میں انصاف کا نظام لانے تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ نظریہ پاکستان سے ریاست چھین لی گئی، پاکستان میں اس وقت بدترین قسم کی غلامی ہو رہی ہے، پولیس گھر میں گھس کر پورے گھر کو توڑ رہی ہے، قصور صرف پی ٹی آئی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون مکمل طور پر نافذ ہے، کور کمانڈر کا گھر جلائے جانے کا 4 دن بعد عدالت میں پتہ چلا، وہاں اس کی مذمت کی گئی۔ ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف بغیر تفتیش کریک ڈاؤن، ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ پولیس خود گاڑیاں جلا رہی تھی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے 10 ہزار لوگوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا، اب جبری طلاقیں ہورہی ہیں، پریس کانفرنس کے لیے آتے ہیں کہ 9 مئی کو کچھ برا ہوا، میں فوج کے ساتھ ہوں اور پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو اگلے دن کشیدگی شروع ہو جاتی ہے، عجیب ذہن کے لوگ ہیں، جب میں مذاکرات کی بات کرتا ہوں تو گھٹنے ہلنے لگتے ہیں، میں اپیل کرتا ہوں کہ فوراً مذاکرات ہوں ، مذاکرات کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے، اس وقت جو کچھ کیا جا رہا ہے وہ حل نہیں، قوم اور کارکنوں سے کہتا ہوں کہ صبر سے کام لیں ۔ پی ٹی آئی ختم نہیں ہو رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک میری سانس ہے، حقیقی آزادی کی جنگ لڑتا رہوں گا، مجھے اس وقت اپنے ملک کی فکر ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 308 روپے کا ہو گیا ہے، خطرے کی گھنٹی بج گئی ، ڈالر 130 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں ملک سے باہر نہیں جانا چاہتا، یہیں رہوں گا، جن کی جائیدادیں باہر ہیں انہیں ای سی ایل سے فرق پڑے گا، زبردستی طلاقیں، پکڑ دھکڑ، مار پیٹ سے نفرتیں بڑھیں گی ۔ -ای-انصاف پاکستان کو تباہ نہ وقت آگیا ہے کہ ملک کے تمام ادارے مل بیٹھیں، سب سے بڑی وفاقی جماعت، سب مل بیٹھیں اور مسئلے کا حل تلاش کریں۔ ا