اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے اس دعوے سے پیچھے ہٹنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکہ اور پاکستانی اشرافیہ کے درمیان ملی بھگت کے تحت گرایا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی مخالفت کر کے عوام کے مفادات کے خلاف نہیں جانا چاہتا تھا۔
غیر ملکی صحافیوں کو اپنے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ سمیت موجودہ حکومتی رہنماؤں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں اگلے انتخابات کے پیش نظر ہمیں خطرہ سمجھ رہے ہیں
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھ پر حملہ ایک سازش تھی ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں صرف چیف جسٹس پر اعتماد ہے کہ وہ آزادانہ تحقیقات کرائیں
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ مستقبل قریب میں ان پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے: وہ سمجھتے ہیں کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد راستہ دراصل مجھے ختم کرنا ہے۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اب بھی خطرہ موجود ہے۔”
انہوں نے کہا کہ وہ "مزید احتیاطی تدابیر” اختیار کریں گے لیکن خطرات کی پرواہ کیے بغیر آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ احتجاجی مارچ پرامن رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ واحد حل آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہیں
ا