میرا ہدف صرف عمران خان تھا، مبینہ حملہ آور کا اعتراف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر اپنے خودکار ہتھیار سے گولی چلانے والے مبینہ حملہ آور کا کہنا ہے کہ اس کا واحد ہدف سابق وزیراعظم تھے۔

اپنے ابتدائی بیان میں مبینہ حملہ آور کا کہنا تھا کہ اس نے اچانک عمران خان کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ وہ لوگوں کو گمراہ کر رہے تھے۔

حملہ آور نے یہ بھی کہا کہ اس کے اس فعل کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں، اس نے مزید کہا کہ اس نے یہ کام اکیلے کیا ہے۔
حملہ آور کا کہنا تھا کہ جب لانگ مارچ لاہور سے چلا تو میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی گئی تھی عمران خان ہسپتال میں ہیں اور وہ شدید زخمی ہیں
قافلے میں شامل متعدد افراد زخمی ہوئے اور وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پارٹی کے ایک رکن نے کہا کہ ایک شخص کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca