176
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) میانمار کی فوجی حکومت نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی کی پارٹی تحلیل کر دی ہے۔
میانمار کی فوجی حکومت نے رجسٹریشن کی آخری تاریخ پوری نہ کرنے کا بہانہ بنا کر آنگ سان سوچی کی سابق حکمران جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) سمیت 40 جماعتوں کو تحلیل کر دیا۔
سرکاری میڈیا پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 40 جماعتیں آخری تاریخ تک رجسٹریشن کرانے میں ناکام رہیں، جس کے بعد وہ خود بخود تحلیل ہو گئیں۔نوبل انعام یافتہ 77 سالہ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں اور وہ بدعنوانی، ریاستی رازوں کے قوانین کی خلاف ورزی اور بغاوت سمیت دیگر جرائم میں 33 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں۔