اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی شہر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پتیری سرخ روٹی 15 روپے، خمیری سفید روٹی 25 روپے، نان 30 روپے، پراٹھا اور روغنی نان 50 روپے جبکہ چائے کی فی کپ قیمت بھی 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کے مطابق لال آٹے کا تھیلا 10 ہزار روپے اور آٹے کے فائن آٹے کا تھیلا 11 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔
شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی نہیں دے سکتے۔
ملک میں مہنگائی کا جن آئے روزبے قابو ہورہا ہے اور عوام کی قوت خرید جواب دے رہی ہے
جہاں دیگر اشیاء کی قیمتیں لوگوں کی پہنچ سے دورہوگئی ہیں وہاں روٹی اور نان کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہےجس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں
پاکستان کی معیشت ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال کا شکار ہورہی ہے اور عوام مسائل کے دلدل میں پھنستے چلے جارہے ہیں
حکمرانوں کی طرف سے محض طفل تسلیاں دی جارہی ہیں
اب روٹی اور نان کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں میں اضافہ ہوگیا ہے۔