نیب نے سرکاری افسرن کےخلاف ریفرنس واپس لینےکی درخواست دائر کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کر دی۔
احتساب عدالت لاہور میں نیب کی جانب سے سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کے لیے چیئرمین نیب کو درخواست دی۔ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اس لیے ملزمان کے خلاف ریفرنس چلانا مناسب نہیں ہوگا۔
نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے۔ نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے سہیل ظفر چٹھہ اور دیگر کے خلاف گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca