اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قومی احتساب بیورو نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کر دیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ ماہ توشہ خانہ ریفرنس میں الزامات ثابت ہونے پر عمران خان کو رکن قومی اسمبلی کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔
دوسری جانب نیب نے توشہ خانہ کیس کی بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
نیب سابق وزیراعظم کی جانب سے دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے
نیب نے تحقیقات کے لیے کابینہ ڈویژن اور سرکاری خزانے سے تحائف کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کر رہے ہیں۔