نیب ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے، اسے ختم کیے بغیر حکومت نہیں چل سکتی،شاہد خاقان عباسی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ملک کا کرپٹ ترین ادارہ ہے اور اسے ختم کیے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اہلکار اپنے اختیارات استعمال کرنے سے ڈرتے ہیں، موجودہ بحران کی وجہ نیب کا ادارہ ہے، آج لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسے کیوں ہیں، نیب کے مظالم کے حقائق سامنے آ رہے ہیں ، نیب صرف سیاسی انتقام کے لیے بنایا گیا، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ان سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ میں نیب کو 23 سال سے سمجھتا ہوں، ملک کے سیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگا رہے ہیں، نیب ملکی سیاست پر قبضہ کرنے کے لیے بنایا گیا، جب تک جاوید اقبال کا احتساب نہیں ہوتا معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
پارٹی سے عدم اطمینان کے سوال پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 31 سال پارٹی میں بغیر کسی عہدے کے کام کیا ن لیگ سے کوئی ایشو نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں اس کے بعد سیدھا گھر جائوں گا
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملکی حالات جس نہج پر پہنچے اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں، نئی قیادت کو موقع دیا جائے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com