نیب راولپنڈی نے کرپشن کیس میں بشریٰ بی بی کو طلب کرلیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نیب راولپنڈی نے 19 کروڑ پاؤنڈز کی مبینہ کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج  طلب کر لیا۔

 نیب ٹیم کو زمان پارک میں بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس موصول ہوا ہے جو ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق بشریٰ بی بی کو آج  نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے، انہیں تحقیقات کے لیے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسی کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد ملک میں فوجی تنصیبات پر آتشزدگی اور حملے ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

القادر ٹرسٹ کیس کیا ہے؟

یہ زمین 2019 میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کے منصوبے کے لیے پراپرٹی ٹائیکون سے حاصل کی گئی تھی، عمران خان کو اس وقت زمین کی منتقلی سے متعلق کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے کہ جس زمین پر القادر یونیورسٹی واقع ہے اس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے بھی کم ہے، یونیورسٹی کے ٹرسٹیز عمران خان اور ان کی اہلیہ ہیں۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔