اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں طلب کر لیا۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 19 کروڑ پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی سے متعلق 20 سوالات کے جوابات بھی طلب کیے گئے ہیں اور انہیں کیس سے متعلق دستاویزات لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی عدم حاضری پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نیب راولپنڈی نے عمران خان کو صبح 10 بجے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور 19 کروڑ پاؤنڈز، القادر یونیورسٹی کو ملنے والے تمام عطیات اور ٹرسٹ کو عطیہ کرنے والوں کا ریکارڈ بھی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب بیورو نے القادر ٹرسٹ اور ملزم کی کمپنی کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ برطانوی کرائم ایجنسی کو جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب نیب راولپنڈی نے سابق معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو بھی 22 مئی کو طلب کر لیا ہے۔