164
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے نیب کی تحقیقاتی ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے۔
نیب کے ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم دبئی پہنچ گئی، نیب ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کیں۔
توشہ خانہ کیس، عمران خان کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ
نیب ٹیم نے گفٹ گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر، متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا۔
عمران خان کو نیب نے طلب کر لیا،توشہ خانہ سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی
واضح رہے کہ نیب عمران خان کے خلاف گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے۔
عمران خان نے چند دن قبل ایک تقریر میں کہا تھا کہ توشہ خانہ کا کیس ٹی وی پر سب کے سامنے سنا جائے تاکہ پتہ چلے معاملہ کیا ہے