اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایف آئی اے سائبر کرائم نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹ کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھہ سے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جب کہ خواجہ حارث کو آج طلب کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوٹھہ رات 10 بجے کے قریب ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سے باہر آئے جہاں وہ 7 گھنٹے سے زائد ایف آئی اے کی انکوائری میں موجود رہے۔
سائبر کرائم سیل کے استقبالیہ پر نعیم پنجوٹھہ کا موبائل فون اور ساتھ والے وکلا کو روک کر واپس بھیج دیا گیا۔ ادھر ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو بھی کل طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو کل دوپہر دو بجے ایف آئی اے جی تیرہ کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے سمن جاری کر دیا گیا ہے۔
خواجہ حارث کو جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس سے متعلق انکوائری میں بھی طلب کیا گیا ہے اور انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے
اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتا ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے سائبر کرائم سیل پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایف آئی اے کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹس نہیں ملا، صرف ایک ٹی وی ٹاک شو میں پتہ چلا ۔