نعیم قاسم حزب اللہ کے نئے سربراہ مقرر

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) ہاشم صفی الدین کی شہادت کے بعد حزب اللہ نے نعیم قاسم کو نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو اپنا باضابطہ سربراہ منتخب کر لیا ہے۔ نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا جب کہ وہ اس سے قبل مسلسل 3 مرتبہ حزب اللہ کی شوریٰ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔

حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اس بات کا قوی امکان تھا کہ ان کے کزن اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیا جائے تاہم صفی الدین بھی چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ حسن نصراللہ جو کہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور سربراہ رہے، گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com