اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سینئر رہنما نعیم قاسم کو اپنا عبوری رہنما مقرر کر دیا ،عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم نئے لیڈر کے انتخاب تک حزب اللہ کے معاملات سنبھالیں گے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین کے حزب اللہ کے سربراہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے، ہاشم صفی الدین حسن نصر اللہ شہید کے کزن اور داماد ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نعیم قاسم مسلسل 3 بار حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔
حزب اللہ نے اپنے رہنما حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کی۔واضح رہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے اور حزب اللہ نے ان کی شہادت کی تصدیق کی۔حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، وہ غزہ اور فلسطین کی حمایت اور لبنان کے دفاع کے لیے اپنا جہاد جاری رکھے گی۔اس کے علاوہ حزب اللہ کے لبنانی چینل المنار پر حسن نصراللہ کی شہادت کا اعلان کیا گیا۔