اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) ناصر حسین نے راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو ’’سڑک‘‘ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر شائقین نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کو ٹیسٹ کرکٹ تباہ کرنے پر طعنے دینا شروع کر دئیے
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو بھی آسٹریلوی میڈیا نے استعمال کیا تھا۔
اسے سڑک قرار دیتے ہوئے سڑک کے نشانات والی تصویر وائرل ہوگئی۔ اس بار بھی کچھ ایسی ہی صورتحال دیکھنے میں آئی،
سوشل میڈیا پر صارفین نے تنقید کا سلسلہ جاری رکھا۔ ایک صارف نے کہا کہ رمیز راجہ کی سرپرستی میں
ڈیڈ پچز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ تباہ ہو رہی ہے، شائقین پہلے ہی اس فارمولے سے تنگ آ چکے ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کو بھی مردہ پچ کی شکایت کرتے دیکھا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت اچھا کھیلی، بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی۔
، پچ پر بھی ان کے لیے کوئی مدد نہیں تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان میں طویل عرصے بعد کرکٹ بحال ہوئی ہے۔
اگر اسی طرح وکٹیں بنتی رہیں تو پاکستان میں کرکٹ کو بہت نقصان پہنچ سکتا ہے۔
پی سی بی کو آئندہ میچوں میں وکٹ کی تیاری پر توجہ دینی چاہیے۔
تاکہ شائقین کرکٹ دلچسپ میچ دیکھ سکیں اور ان سے لطف اندوز ہو س