اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب ینوز)پی آئی اے نے حج 2023 کے لیے نجی حج کے لیے فلائٹ آپریشن اور کرایوں کا اعلان کر دیا۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق نجی حج پر جانے والے عازمین کا کرایہ 870 ڈالر سے ایک ہزار 180 ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ جنوبی ریجن سے آنے والے زائرین پر لاگو ہوگا جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد شامل ہیں۔
نارتھ سیکٹر جس میں لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں کے زائرین کے لیے کرایہ 910 ڈالر سے لے کر 1220 ڈالر تک ہوگا۔ وزارت مذہبی امور ممکنہ طور پر سرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین کے کرایوں کا اعلان کرے گی۔
قومی ایئرلائن 21 مئی سے 2 اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی، اس دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کی آمد متوقع ہے۔ تقریباً 44 ہزار عازمین سعودی ائیر لائنز اور باقی پاکستان سے چلنے والی 2 نجی ائیر لائنز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔
پی آئی اے جدہ اور مدینہ کے لیے اپنی حج پروازوں کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔