قومی اسمبلی 2025: حکومت کی قانون سازی نمایاں، اپوزیشن کا کردار محدود رہا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سال 2025 کے دوران قومی اسمبلی کی کارکردگی کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت نے قانون سازی میں سبقت حاصل کی، جبکہ اپوزیشن کا کردار محدود رہا۔

رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 42 سرکاری اور 49 پرائیویٹ ممبرز کے بلز پیش کیے گئے، لیکن صرف 31 قوانین منظور ہو سکے۔ 11 تحریکِ التواء موصول ہوئیں، جو تمام مسترد کر دی گئیں۔

قومی اسمبلی میں دائر 6,694 سٹارڈ سوالات میں سے صرف 1,442 کے جوابات موصول ہوئے۔ عوامی توجہ دلانے کے لیے دائر 336 نوٹسز میں سے اکثریت پر بحث نہ ہو سکی، جبکہ 53 کالنگ اٹینشن نوٹسز زیرِ بحث آئے۔ اجلاس اکثر ملتوی ہوتے رہے، 33 سوالات استحقاق جمع کرائے گئے، جن میں 6 کمیٹیوں کے سپرد کیے گئے، 9 مسترد اور 16 زیر التوا ہیں۔

رول 259 کے تحت 295 میں سے صرف 55 تحاریک ایجنڈے میں شامل ہو سکیں، جس سے ایوان میں عددی فرق نمایاں رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اپوزیشن کی کارکردگی محدود رہی؛ 6,694 سوالات میں سے صرف 1,442 کے جوابات موصول ہوئے، 1,395 سوالات ایڈمٹ ہوئے مگر جواب نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہوئے، جبکہ 285 سوالات مسترد یا جمع ہی نہیں کرائے جا سکے۔حکومت نے اپنی مرضی کے مطابق قانون سازی کی، جبکہ اپوزیشن کا کردار زیادہ تر تقاریر، نعروں اور احتجاج تک محدود رہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں