اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی تصویر اپ لوڈ کر کے اپنے مداحوں کو عمرہ کی سعادت سے آگاہ کیا۔تصویر میں فاسٹ باؤلر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہین نے تصویر کے کیپشن میں ‘الحمدللہ لکھا۔
Alhamdulillah 🤲 pic.twitter.com/Uwx8mgqFxW
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) January 22, 2023
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ زمین پر بیٹھے ہوئے چل رہے ہیں۔