قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے،تاریخی استقبال،پھول نچھاور

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پیرس اولمپکس میں عالمی ریکارڈ بنانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے۔ عوام اپنے قومی ہیرو کے استقبال کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچے۔ ارشد ندیم کے طیارے کو واٹر کینن کی سلامی پیش کی گئی۔ .
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، خواجہ سعد رفیق نے پاکستان کے قومی ہیرو ارشد ندیم کا استقبال کیا۔
لاہور ایئرپورٹ پر ارشد ندیم کے استقبال کے لیے اے ایس ایف کو 50 سے زائد مہمانوں کی فہرست موصول ہوئی جس کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیرس کے راستے لاہور پہنچے، قومی ہیرو کا طیارہ دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر اترا، عوام قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب رہے، ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
فخر پاکستان ارشد ندیم کے مداحوں نے اپنے ہیرو پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ایئر پورٹ ارشد ندیم زندہ باد، پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ارشد ندیم کے استقبال کے لیے پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر، سپورٹس بورڈ کے اعلیٰ حکام بھی ایئرپورٹ پہنچے، ان کی فیملی بھی گاؤں سے لاہور آئی، فیملی میں والد، والدہ، بہنیں، بھائی اور بچے شامل تھے بڑی تعداد میں لوگ بھی ان کے ساتھ آئے۔
لاہور ایئرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس میں بٹھایا گیا۔
ارشد ندیم نے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں بعد پاکستان میں خوشی ہوئی، نیرج بھی میری جیت پر خوش ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔