212
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ بیٹے کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔
اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ بیٹے کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ حماقت ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے اعلان کے بعد اسپیکر کی غیر ملکی دورے پر روانگی کی مذمت کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق اسپیکر کا جانبدارانہ کردار اور حکومت کے ساتھ ملی بھگت کو پارلیمنٹ کی توہین تصور کیا گیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ این آر او سے چوروں کو بچانے کا راستہ ترک کر کے فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے، عوامی مینڈیٹ والی حکومت ہی معیشت کو سنبھال سکے گی۔
زرداری کی باجوہ سے ڈیل ہوئی تھی، عمران خان
انہوں نے کہا کہ قوم معیشت کی تباہی کے بعد سوال پوچھ رہی ہے کہ اندرونی انتشار کو کس کے اشارے پر ہوا دی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کو زرداری کے سیاسی نابالغ بیٹے کے رحم و کرم پر چھوڑنا مجرمانہ فعل ہے۔