نیوزی لینڈ سیریز اورورلڈ کپ کی تیاری ، قومی ٹیم کا نئے کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ

پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں ٹاپ بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تین تین میچز دیئے جائیں گے، نئے ٹیلنٹ کو جانچنے کے لیے انہیں دو دو میچوں کے لیے آرام دیا جائے گا۔فیصلے کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب باقاعدہ اوپنر کے طور پر کھیلیں گے جبکہ بابر اعظم کچھ میچوں میں صائم اور کچھ میچوں میں محمد رضوان کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔

جس میچ میں بابر اعظم اننگز کا آغاز کریں گے اس میں محمد رضوان ون ڈاؤن ہیں اور جس میچ میں محمد رضوان اوپنر کے طور پر کھیلیں گے اس میں بابر اعظم کو ون ڈاؤن کھلانے کی تجویز ہے۔وہاب ریاض کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ابرار احمد کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ون ڈے اوپنر فخر زمان چوتھے نمبر پر، افتخار احمد پانچویں نمبر پر اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔ تیسرے وکٹ کیپر حسیب اللہ مڈل آرڈر میں کھیلیں گے اور وکٹ کیپنگ بھی نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستان نے افتخار احمد، شعیب ملک، شان مسعود، طیب طاہر، آصف علی اور محمد نواز کو مڈل آرڈر میں کھلایا، لیکن اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

اس لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز اعظم خان، صاحبزادہ فرحان، عباس آفریدی اور حسیب اللہ کو نیوزی لینڈ کی مشکل سیریز میں موقع دیا گیا۔حسیب اللہ نے ڈومیسٹک سیزن کے دوران اپنی پرفارمنس سے متاثر کرنے کے بعد اپنا پہلا کال اپ حاصل کیا، انہیں اس سال کے پاکستان کپ کے دوران ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca