قومیں اتفاق اور اتحاد کی بنیاد پر آگے بڑھتی ہیں،علی امین گنڈا پور

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ قومیں اتفاق اور اتحاد کی بنیاد پر آگے بڑھتی ہیں۔پشاور میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، علامہ اقبال نے پاکستان کے وجود کا خواب دیکھا، ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ قومیں اتفاق و اتحاد کی بنیاد پر آگے بڑھتی ہیں۔ خاص کر نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، آپ کو ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، نوجوانوں کو پیغام ہے کہ ایمانداری سے کام کریں، معاشرے میں فراڈ اور چوری کا بہت چرچا ہے، اگر ہر فرد اپنا فرض ادا کرے تومسائل ختم ہوں گےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ ہم عظیم قوم ہیں، ہمیں متحد ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہے اور مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنانا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca