عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے حامیوں کا ملک گیر احتجاج

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے اجراء کے حوالے سے رپورٹس سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد، ملک بھر میں پی ٹی آئی کے متعدد حامی سابق وزیر اعظم کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج شروع کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، حماد اظہر، اسد عمر، مراد سعید، عمر ایوب پرویز خٹک اور ہزاروں پارٹی کارکنان بنی گالہ پہنچ گئے اور عمران خان کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے دھرنا دیا۔

دریں اثنا، پی ٹی آئی کے حامی بھی سابق وزیراعظم کی ممکنہ گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے ملک کے دیگر شہروں میں جمع ہوئے۔

لاہور میں پی ٹی آئی کے ہزاروں حامی لبرٹی چوک پر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔ اسی طرح گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے شاہراہ فیصل پر انصاف ہاؤس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا تاہم احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد حامی منتشر ہوگئے۔

عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں تاہم پی ٹی آئی کے سینکڑوں سپورٹرز یہاں پہنچ چکے ہیں اور ہزاروں حامی بنی گالہ کی طرف جارہے ہیں۔

ادھر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے بنی گالہ پہنچ کر کہا کہ عمران خان کو کوئی گرفتار نہیں کر سکتا۔

عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے باہر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ان کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑک کو بھی غیر مجاز لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جس سے صرف ان کے قریبی لوگوں اور علاقے کے مکینوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com