ملک بھر میں احتجاج،صورتحال کشیدہ،عزیز ہم وطنو نہ کہہ دیا جائے،عوام کو خدشات 

 

اردو رلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ہے ملک گیرمظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور مظاہرین حکومت اور اداروں کےخلاف نعرے بازی کررہے ہیں ،ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر بڑے شہروں میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی اور کئی شہروں میں انٹر نیٹ سروس بند ہے

صورتحال کو دیکھتے کہا جاتا سکتا ہے کہ اب حالات شاید عزیز ہم وطنو کی طرف جارہے ہیں اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ایمر جنسی کی طرف سے بھی جایا جاسکتا ہے

اداروں اور حکومت وقت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کریں بصورت  دیگر حالات کوئی بھی رخ اختیار کرسکتے ہیں

ادھر ہائیکورٹ نے بھی کہا ہے کہ دیکھنا ہے کہ گرفتاری قانونی ہے یا غیر قانونی چیف جسٹس ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری کیلئے توپ چلا دی جائے ایسا نہیں ہوتا

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے بھی پنجاب میںصورتحال کے مدنظر سکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے

سیاستدانوں کی گرفتاریاں ہر دور میں ہوتی رہی ہیں تاہم عمران خان کی گرفتاری کو لیکرملک میں ایک بھونچال سا  آیا ہوا ہے اس میں کچھ حکومت وقت بھی ذمہ  دار ہے کیونکہ حکومتی وزراء کے بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نےحساس ادارو ںکے دفاتر پر حملے کیے جو کسی صورت بھی درست عمل نہیں کہا جاسکتا موجودہ صورتحال کے پیش نظراداروں سیاسی جماعتوں کو دانشمندی کا مظاہر ہ کرنا چاہیے ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ۔عزیز ہم وطنو کہہ دیا جائے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com