قیدیوں کی رہائی میں تاخیرکیخلاف اسرائیل میں ملک گیر احتجاج 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہروں کی نئی لہر اُس وقت پھوٹ پڑی جب قیدیوں کی رہائی کے معاہدے میں تاخیر پر عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

عوامی احتجاج نے تل ابیب اور یروشلم میں شدت اختیار کر لی، جہاں مظاہرین نے حکومت پر سیاسی مقاصد کے لیے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا الزام عائد کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج کا آغاز اس وقت ہوا جب 736 دن بعد قیدیوں کی رہائی کے اعلان کے باوجود عمل درآمد میں تاخیر دیکھی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے حکومت سے سوال کیا”یہ سب اتنی دیر سے کیوں ہوا؟ اگر معاہدہ پہلے ہو جاتا تو آج زیادہ قیدی زندہ ہوتے اور ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں بھی بچ جاتیں۔”
مظاہرین نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا۔ کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔مظاہروں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف بھی عوامی ناراضی کا نشانہ بنے۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ امریکی ثالثی نے بھی معاہدے کو سیاسی تاخیر میں دھکیل دیا۔ایک احتجاجی رہنما نے کہا کہ "ہمیں امن نہیں، سیاست کی قیمت چکانی پڑی ہے۔ حکومت نے قیدیوں کو انسانی ہمدردی نہیں بلکہ سیاسی مہرے کے طور پر استعمال کیا۔”
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو دانستہ طور پر مؤخر کیا تاکہ اندرونی سیاسی دباؤ اور عوامی توجہ کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ اس تاخیر کے نتیجے میں نہ صرف قیدیوں کی اموات ہوئیں بلکہ خطے میں تشدد میں بھی اضافہ ہوا۔مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بھی اسرائیلی حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانی جانوں کو سیاسی مفادات پر قربان کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔