نیٹو کی رکنیت ترک صدر کا یوکرین کی حمایت کا اعلان

ارد ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کو نیٹو کی رکنیت کا حقدار قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی نے نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی حمایت کی ہے اور اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک صدر نے اپنے یوکرائنی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کو بھی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

تاہم رجب طیب اردگان نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امن اقدامات کی واپسی پر زور دیا ہے۔روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ سال کی جنگ کو تقریباً 500 دن گزر چکے ہیں، جس میں کئی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یوکرین کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یوکرین نیٹو کی رکنیت کا حقدار ہے تاہم دونوں ممالک کو امن مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے۔طیب اردگان نے کہا ہے کہ منصفانہ امن سے شکست نہیں ہوتی۔اس موقع پر یوکرین کے صدر نے ترکی کی حمایت پر صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ یوکرین کی داخلی خودمختاری، سلامتی، امن فارمولے، ہمارے ملک اور عوام کی سلامتی کے حوالے سے ترکی کی حمایت پر بے حد مشکور ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔