کینیڈا کئی سالوں سے جی ڈی پی کا دو فیصد دفاع پر خرچ کرنے کے طے شدہ ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے
جولی نے صحافیوں کو بتایا کہ نیٹو نے ہمیں ایک ملک کے طور پر محفوظ رکھا ہے اور اتحاد کے تمام حصوں کو محفوظ رکھا ہے۔ ہم نے بہت کچھ کیا ہے، لیکن ہمیں مزید کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کے یہ ریمارکس سابق امریکی صدر کےاس بیان کے دو دن بعد سامنے آئے ہیں کہ وہ روس کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ نیٹو کے ان اتحادیوں کے ساتھ "جو چاہے کرے
جولی نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا ٹرمپ کے تبصروں سے اتحادی افواج کو خطرہ لاحق ہے،
جولی کا محتاط لہجہ اس وقت سامنے آیا جب کینیڈا کے سفارت کار ٹرمپ کے مشیروں اور کانگریس کے اتحادیوں سے بات کر رہے ہیں، جب وہ ٹرمپ کی دوسری صدارت کے امکان کی تیاری کر رہے ہیں۔