قدرت کا کرشمہ ،،،، آسٹریلیاں میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا میں آسمان سے زندہ مچھلیوں کی بارش، شہری یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

  آسٹریلیا کے ایک دور افتادہ قصبے میں بارش کے دوران آسمان سے مچھلیاں گریں  رہائشی یہ غیر معمولی منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ حیرت انگیز مناظر جنوب مغربی آسٹریلیا میں صحرائے تنامی کے شمالی کنارے پر واقع قصبے لجامانو میں دیکھے گئے۔

گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 2010 میں شہر میں آسمان سے مچھلیوں کی بارش ہوئی تھی۔آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلیاں چھوٹے سائز کی تھیں جنہیں مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتنوں میں ڈال دیا ۔

لجامانو کے کونسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں ایک بڑا طوفان قصبے کی طرف بڑھتا ہوا دیکھا گیا، مقامی لوگوں کا خیال تھا کہ تیز بارش ہوگی لیکن جب بارش شروع ہوئی تو اہل علاقہ نے آسمان سے مچھلیاں بھی گرتی دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ آسمان سے گرنے والی زندہ مچھلی چھوٹے سائز کی تھی جسے مقامی بچوں نے پکڑ کر پانی کے برتن میں ڈال دیا۔ماہرین موسمیات کے مطابق ایسے واقعات بڑے پیمانے پر طوفانوں کی وجہ سے ہو سکتے ہیں جو دریاؤں سے پانی اور مچھلیاں یا دیگر چھوٹے آبی جاندار لے جاتے ہیں اور پھر ہوا کے ذریعے آسمان سے گرتے ہیں۔

کچھ لوگوں نے ایسی غیر معمولی بارش کو ‘خدا کی طرف سے ایک نعمت قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com