اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک بھر میں آج نیوی ڈے منایا جا رہا ہے، پاک بحریہ نے خصوصی دن پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا پرومو بھی جاری کر دیا۔
8 ستمبر پاک بحریہ کے شہداء، سپاہیوں اور قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے
1965 میں بھارتی فوج نے مذموم کوشش کی اور جنگ کا نیا محاذ کھول دیا، تب پاکستانی افواج نے فضائی محاذوں کے ساتھ ساتھ بحری محاذ پر بھی بھارت کی 4 گنا بڑی فوج کو کچل دیا
بھارت نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاک فوج نے تمام محاذوں پر منہ توڑ جواب دیا، پاک بحریہ کے جنگی جہازوں نے دوارکا میں چند منٹوں میں 50، 50 راؤنڈ فائر کیے اور دشمن کو حملوں سے سنبھلنے کا موقع نہیں دیا۔ ریڈار سٹیشن مکمل تباہ اور بھارتی فوج کو شکست، پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے آپریشن دوارکا میں حصہ لیا۔
ریڈار سٹیشن کی تباہی کے باعث بھارتی فضائی حملوں کا راستہ بند ہو گیا، اس طرح پاک بحریہ نے بھارتی حدود میں داخل ہو کر دوارکا ریڈار سٹیشن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
دوسری جانب نیوی ڈے کے موقع پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔ دستاویزی فلم ضرب 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران دوارکا پر کیے گئے آپریشن سومناتھ کا جنگی ریکارڈ ہے۔